Malaysian-Airline-plane-777-crashed - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Friday, July 18, 2014

5:26 AM

Malaysian Airline plane-777 crashed, Killing 295 Peoples in Ukraine...

  


غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق ملائشیا کا مسافر طیارہ بوئینگ 777 ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم سے کوالالمپور جارہا تھا کہ مشرقی یوکرین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ملائیشین حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے 15 اور 285 مسافر سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہ مکمل طور پر باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔

ملائشین ایئر لائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ پرواز ایم ایچ 17 ایمسٹرڈیم سے اڑان بھرنے کے بعد مسلسل رابطے میں تھی تاہم یوکرین کی حدود میں داخل ہونے کے بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ادھر یوکرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ طیارے کو حکومت مخالفین نے میزائل سے نشانہ بنایا جب کہ علیحدگی پسند تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طیارہ انہوں نے نہیں بلکہ یوکرینی فورسز نے مارگرایا ہے۔

دوسری جانب روسی صدارتی ترجمان کے مطابق صدر ولادی میرپوٹن نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو فون کرکے طیارے کے حادثے اوراس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ فرانس اورترکی نے اپنی فضائی کمپنیوں کو یوکرین کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ 239 مسافروں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، گمشدہ طیارے کو تلاش کے لیے کئی ممالک کی فضائیہ اور ماہرین کی ٹیموں نے کوشش کی لیکن اس کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

Disqus for Express News