ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی 10 نشستیں جیت لیں، غیر سرکاری نتیجہ - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Friday, August 23, 2013

12:58 AM

ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی 10 نشستیں جیت لیں، غیر سرکاری نتیجہ


کراچی … قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 41 نشستوں پر ملک کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اب تک کی گنتی کے مطابق قومی اسمبلی میں نون لیگ کو 5 ، پیپلزپارٹی کو 3، تحریک انصاف کو2، ایم کیو ایم، اے این پی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے ، غلام احمد بلور، اسد عمر، علی راشد جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ سانگھڑ میں شازیہ مری اور خدا بخش درس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ جیو نیوز کو موصولہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں این اے 68 سرگودھا سے مسلم لیگ ب کے شفقت حیات خان 67 ہزار 785 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے حریف آزاد امیدوار جاوید حسنین کو 41 ہزار 273 ووٹ ملے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں پنجاب سے10، سندھ کی 2 ، خیبرپختونخوا 2 اور بلوچستان کے ایک حلقے کے مکمل نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق پی پی 210 لودھراں سے مسلم لیگ ن کے زبیر خان 30 ہزار 460 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے خورشید کانجو نے 10 ہزار 626 ووٹ لئے ہیں۔ پی پی 123 سیالکوٹ کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے خواجہ منشاء اللہ 21 ہزار 869 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کے داوٴد پرویز 6 ہزار 979 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 51 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے آزاد علی تبسم کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے اجمل چیمہ دوسرے نمبرپر رہے، پی پی 142 لاہور سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سلمان رفیق 33 ہزار 55 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، تحریک انصاف کے وقار احمد 18 ہزار 132 وو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پی پی 289 رحیم یار خان سے مسلم لیگ ن کے رئیس محبوب کامیاب ہوگئے ہیں ان کے حریف پیپلزپارٹی کے میاں اسلم 23 ہزار 270 ووٹ حاصل کرسکے۔ پی پی 292 رحیم یار خان سے پیپلزپارٹی کے مخدوم سید علی اکبر کامیاب ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے طارق چوہان دوسرے نمبر پر ہے۔ پی پی 193 اوکاڑہ سے پیپلزپارٹی کے خرم وٹو نے 41 ہزار 426 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ مسلم لیگ ن کے نور الامین وٹو کو 25 ہزار 459 ووٹ ملے۔ پی پی 6 راولپنڈی میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جہاں مسلم لیگ ن کے چوہدری سرفراز 30ہزار 65 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے حریف پاکستان تحریک انصاف کے واثق قیوم 21 ہزار 168 ووٹ حاصل کرسکے۔ پی پی 118 منڈی بہاء الدین میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جہاں مسلم لیگ ن کے اختر عباس بوسل 31ہزار 305 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے حریف پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت علی رانجھا کو 17 ہزار 292 ووٹ حاصل کرسکے۔ پی پی 243 ڈی جی خان میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جہاں پاکستان تحریک انصاف کے احمد علی دریشک 22 ہزار 493 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے حسام الدین کو 18 ہزار 635 ووٹ ملے ہیں۔ جیو نیوز کو موصولہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ میں کراچی کے حلقہ پی ایس 95 اور پی ایس 103 پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ۔ پی ایس 95 سے ایم کیو ایم کے محمد حفین 47 ہزار 274 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے جمیل ضیاء 1254 ووٹ حاصل کرسکے۔ پی ایس 103 کی نشست بھی متحدہ قومی موومنٹ نے جیت لی جہاں عبدالروٴف صدیقی 24 ہزار 938 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ، تحریک انصاف کے امیدوار سلطان احمد 2684 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی کے 27 مردان سے آزاد امیدوار جمشید خان 27 ہزار 718 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے فضل ربانی 6 ہزار 666 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 23 مردان سے اے این پی کے احمد خان بہادر 13 ہزار 77 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے سید عمر فاروق 12005 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق بلوچستان میں پی بی 32 جھل مگسی کے غیرحتمی غیرسرکاری مکمل نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار طارق مگسی 21 ہزار 280 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، مسلم لیگ ن کے سردار دھنی بخش لاشاری نے 4 ہزار228ووٹ لئے ہیں۔ این اے 235 سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کی شازیہ مری 36 ہزار 355 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ فنکشنل لیگ کے خدابخش درس 35ہزار522ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کے حلقہ این اے 1 سے اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور کو پی ٹی آئی کے گل بادشاہ پر واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 

Disqus for Express News