زمبابوے سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Saturday, September 14, 2013

9:51 PM



دبئی … زمبابوے کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے چھٹے نمبر آگئی ہے اور زمبابوے دوبارہ ٹیسٹ رینکنگ میں جگہ بناتے ہوئے نویں نمبر پر پہنچ گیا۔ شائقین کی نظروں سے گرنے والی پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بھی منہ کے بل گر پڑی، ہرارے میں ٹیسٹ سیریز شروع ہوئی تو زمبابوے کی کوئی رینکنگ نہیں تھی جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر کھڑا تھا، لیکن دوسرا ٹیسٹ جیت کر زمبابوے نے نہ صرف خود رینکنگ میں جگہ بنائی بلکہ پاکستان ٹیم کو ایسا دھکادیا کہ وہ چوتھے سے چھٹے نمبر پر آگری۔ رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلے، انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

Disqus for Express News