کابل …افغان سرحدی علاقے ننگرہار میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملے میں متواتر کئی دھماکے سنے گئے، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔کابل میں افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبے ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب امریکی فوجی اڈے پرمتعدد خود کش حملہ آوروں نے حملہ کردیا۔ متعدد دھماکوں کے بعد فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ صوبائی ترجمان کے مطابق امریکی اور افغان فورسز عسکریت پسندوں سے مقابلہ کررہی ہیں۔حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں نیٹو ہیلی کاپٹربھی شامل ہیں۔نیٹو نے کئی دھماکوں کی تصدیق کی ہے تاہم کہا ہے کہ حملہ میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ نیٹو ٹرکوں کا اہم راستہ جلال آباد شہر اور طورخم کے درمیان ہائی وے بند کردی گئی ہے۔ دوسری جانب جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق حملہ آوروں نے 6 نیٹو کنٹینر اور 10 امریکی فوجی گاڑیاں بھی جلا دیں۔ |
Home
»
Latest News : Pakistan I World News
» افغانستان: امریکی فوجی اڈے پر خودکش حملہ، طالبان نے ذمہ داری قبول لی
Monday, September 2, 2013