اسلام آباد…آرمی چیف اوروزیراعظم سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی ملاقات شروع ہو گئی ہے،ملاقات تحریک انصاف کے سربراہ کی خواہش پر ہو نے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی،وزیر داخلہ چودھری نثار بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ شدت پسندوں سے مذاکرات کا کیا نتیجہ سامنے آسکتا ہے ،کتنے گروپ مذاکرات کی میز پر آسکتے ہیں یا کس گروپ کا کیا رد عمل ہوسکتا ہے،عمران خان بھی آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے اپنی تجاویز دیں گے اوراس حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔عمران خان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔ |
|