سمندری طوفان نے برطانیہ اور یورپ میں تباہی مچادی،13 افراد ہلاک - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Tuesday, October 29, 2013

9:23 AM




لندن…یورپ میں طوفان سینٹ جوڈ نے شہریوں کو ہفتے کے پہلے روز ہی گھروں میں محصور کردیا۔ مختلف حادثات میں پاکستانی خاتون سمیت 13افراد جان سے چلے گئے۔بیلجیئم میں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں نے لوگوں کا سڑکوں پر چلنا جیسے ناممکن سا بنادیا۔ بارش اور تیزہوا کے باعث سڑکوں پر شدید پھسلن نے ٹریفک کی آمدو رفت بھی متاثر کی۔ دارالحکومت برسلز کے تفریحی مقامات اور پارکس بھی طوفان کی وجہ سے بندکردئیے گئے۔ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں درخت گرنے سے ایک لڑکی کی ہلاکت ہوئی ہے۔ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر درجنوں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ روٹرڈیم پورٹ پر بھی سامان کی آمدو رفت متاثرہے۔ فرانس میں بھی طوفان کی وجہ سے بجلی کے نظام میں خلل واقع ہوا اور 75 ہزار افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔فرانس کے جنوبی شہروں میں تعلیمی ادارے بھی خراب موسم کے سبب بند کردیئے گئے ہیں۔جرمنی میں بھی طوفان نے لوکل ٹرینوں کا پہیہ جام کردیا ہے۔ شہروں کے درمیان سفرکرنے والوں کو ٹرینوں کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔ڈنمارک اور سوئیڈن میں بھی طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔اس سے پہلے برطانیہ کے ساحلوں پر اتوار کی شام ٹکرانے والے سمندری طوفان سینٹ جوڈ نے لاکھوں لوگوں کو گھروں میں رہنے میں مجبور کردیا۔ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں سے تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے اور ذرائع آمد ورفت بھی متاثر ہوئے۔ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر بیشتر پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جب کہ فیری اور ٹرین سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

Disqus for Express News