سوات،مردان اور غذر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7رکارڈ - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Monday, October 21, 2013

9:18 AM

سوات…سوات،مردان اور غذر میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت5اعشاریہ 7رکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق خیبر پختوانخوا کے شہروں سوات اورمردان سمیت گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کا مرکزمشرقی کشمیرمیں وادی شکس غم میں تھا۔

Source:- http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=123180

Disqus for Express News