طرابلس/موغادیشو…امریکی نیوی سیلز نے لیبیا اورصومالیہ میں ایبٹ آباد طرز کی کارروائی کی ہے۔لیبیا سے القاعدہ کے اہم رہنما انس اللبی کو گرفتار کرلیاگیا۔صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے اہم رہنما کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی کمانڈوز نے انس اللبی کو گرفتار کرلیا ہے جو لیبیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں پر بم حملوں کے سلسلے سے امریکا کو مطلوب تھا۔ 1998ء میں ہونے والے ان حملوں میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے۔انس اللبی کی گرفتاری میں مدد کے لیے امریکی حکومت نے 5 ملین ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سیلز نے صومالیہ کے ساحلی علاقے براوی میں بھی کارروائی کی اور شدت پسند تنظیم الشباب کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا ہے جو نیروبی شاپنگ مال حملے میں ملوث تھا۔ امریکی حکام نے آپریشن کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ الشباب کے کسی رہنما کو گرفتا رنہیں کیا گیا۔
|
|