پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی شروع کرنے کا اعلان - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Sunday, November 17, 2013

10:31 PM


اسلام آباد…حکومت نے کل سے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی شروع کرنے کااعلان کردیاہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ3نومبر سے متعلق ایف آئی اے کی کمیٹی نے اپناکام مکمل کرلیاہے، کمیٹی نے 16 نومبر کو اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کی خلاف انکوائری رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی،پرویز مشرف کے خلاف سپریم کورٹ کو 3رکنی کمیشن بنانے کیلیے کہیں گے۔کمیشن پرویز مشرف کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرے گا، 3رکنی کمیٹی کا تعین چیف جسٹس پاکستان کریں گے،کمیشن آرٹیکل6 کے تحت پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کرے گا، کل تک اس کیس کے لئے خصوصی پراسیکیوٹر کا تعین بھی کردیاجائے گا۔چوہدری نثار نے کہاکہ پرویز مشرف قوم اور آئین کے سامنے جوابدہ ہیں ،یہ کیس پرویز مشرف کے خلاف کسی قسم کی انتظامی کارروائی نہیں،ہم نے ایسا کوئی تاثر نہیں دیا جس میں انتظام کی کوئی بو آتی، پرویز مشرف ایف آئی اے کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکاری تھے،ایف آئی اے ٹیم کے پاس 3 نومبر سے متعلق کافی مواد اور بیانات ہیں،پرویز مشرف کے دور میں ججز کو پابند سلاسل کیاگیا، چیف جسٹس کے بال نوچے گئے،آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی پرحکومت کل سے مشرف کیخلاف کارروائی شروع کررہی ہے۔

Disqus for Express News