صوابی…صوابی کے علاقے ٹھنڈ کوئی میں خاکروب نے بینک کا صفایا کردیا، لاکرز سے طلائی زیورات کے 62 تھیلے غائب کردیئے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ یہ کارروائی صوابی کے علاقے ٹھنڈ کوئی میں ہوئی، تاہم غائب ہونے والے سونے کی کل مقدار کتنی تھی یہ بات ابھی معلوم نہیں ہوسکی، لیکن اندازے کے مطابق کروڑوں روپے کا سونا غائب ہے۔ چوری کا انکشاف آج صبح ہوا جب بینک کا عملہ بینک میں پہنچا۔ پولیس نے بینک منیجر کی درخواست پر دفتر میں کام کرنے والے خاکروب کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی تو اس کے گھر سے 7لاکھ 68ہزار روپے برآمد ہوگئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاکروب نے مختلف اوقات میں بینک سے سونا نکالا ہے۔
|
|