دبئی …دبئی میں 28 ٹن نسوار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔دبئی کسٹمز حکام نے خفیہ اطلاع پر جبل علی پورٹ پر چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 28ٹن نسوار برامد ہوئی جو 375 تھیلوں میں چھپا کر دبئی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ کسٹم حکام کنٹینر کمپنی کے حکام سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق کنٹینر کسی ایشیائی ملک سے لایا گیا تھا، تاہم ملک کا نام نہیں بتایا گیا۔ دبئی میں نسوار کی اتنی بڑی کھیپ پہلی مرتبہ پکڑی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں نسوار کی تیاری اور فروخت پر پابندی ہے۔ |
Monday, December 16, 2013