امریکی صدرڈنمارک کی وزیرِاعظم میں دلچسپی لیتے پکڑے گئے - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Sunday, December 15, 2013

1:47 AM

جوہانسبرگ…امریکی صدر براک اوباما نے عین اپنی بیوی کی ناک کے نیچے وہ کام کیا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے مرد دنگ رہ گئے۔جی ہاں جنوبی افریقا میں براک اوباما ڈنمارک کی وزیرِاعظم میں دلچسپی لیتے پکڑے گئے، جبکہ ان کے ساتھ بیٹھی ان کی اہلیہ مشیل یہ دیکھ دیکھ کر بور ہوتی رہیں۔امریکی صدر براک اوباما جنوبی افریقا میں گئے تو تھے آنجہانی نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے، لیکن وہاں ڈنمارک کی خوب رو وزیرِاعظم ہیلی تھورننگ شمٹ کو دیکھ کر لہلوٹ ہو گئے۔ پہلے تو انہوں نے ڈینش وزیرِاعظم کو ان کے حسن پر کندھا تھپتھپا کر داد دی، مشیل کے کلیجے پر چھریاں چلتی رہیں اور اوباما ہیلی کے حسن میں کھو گئے۔ ہیلی نے اس تاریخی ملاقات کی ویڈیو اپنے موبائل میں محفوظ کرنا چاہی تو اوباما کی باچھیں کھل گئیں۔ وہ دونوں اور برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون دنیا و مافیہا سے ایسے بے خبر ہوئے کہ اتنا خیال بھی نہ آیا کہ مشیل کو بھی ویڈیو میں اپنے ساتھ ملا لیں۔ ہیلی اور اوباما کی گپ شپ کے دوران مشیل کی بوریت صاف نمایاں تھی۔ جلی بھنی مشیل شاید یہ سوچ رہی تھیں کہ اوبامے کے بچے، شادی بھی اسی سے کر لو،مجھے بلانے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر اوباما کو مشیل کا خیال آیا، انھوں نے مشیل کو کوئی عذر بتانے کی کوشش کی، جسے مشیل نے سنا مگر لگتا ہے کہ یقین نہیں کیا۔ پھر ہیلی نے خود مشیل سے بات کی اور کہا بھابھی آپ غلط سمجھیں۔ ایسی ویسی کوئی بات نہیں۔ لیکن تقریب سے جاتے جاتے اوباما نے حد کر دی، اس حرکت پر تو مشیل کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ کیمرون بھی حیران پریشان رہ گئے۔ حسن کی موجودگی میں صدارت اور بادشاہت کو بھول جانا تو چھوٹی سی بات ہے۔ لیکن بیوی کی ناک کے نیچے کسی شوہر کی طرف سے دلیری کا ایسا مظاہرہ پہلے کبھی دیکھا نہ سنا۔ 


Disqus for Express News