اسلام آباد…وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم تیاررہے،آئندہ ماہ سے ایک سے دوگھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے، تاہم دو ہفتوں میں مزید 135 میگا واٹ کا پاور پلانٹ پیداوار شروع کردے گا۔اسلام آباد میں کسٹم کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مہینے سے قوم لوڈ شیڈنگ کے لیے تیار رہے۔ اگلے مہینے پانی سے بجلی کا حصول ختم ہو جائے گا اور ایک سے دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو سکتی ہے۔ گزشتہ دو مہینوں سے گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے محفوظ رکھا گیا۔ دو ہفتوں میں ایسے پاور پلانٹ کو چالو کرائیں گے جو تین سال سے بند پڑا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ روپے کی قدر میں 1 روپے کی کمی سے 60 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔معیشت بار بار اس نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ وزیر خزانہ نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے بار ے میں بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت بہت اہم ہے اور موثر کسٹم کلیئرنس اس تجارت کے فروغ میں ضروری ہے۔ |
Thursday, December 19, 2013