اسلام آباد…وزیر دفاع خواجہ آصف نے 35 لاپتہ افراد کی معلومات عدالت میں پیش کردیں۔سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 7 افراد آزاد ہیں ، 7 کا کوئی پتا نہیں،8لاپتا افراد افغانستان کے علاقے کنڑمیں ہیں،جن لاپتا افراد کو رہا کیا گیا وہ افغان بارڈر عبور کر گئے،3لاپتا افراد جنوبی وزیرستان میں ہیں،دو افراد حراستی مراکز میں قید ہیں ، 2 ہلاک ہو گئے جبکہ یاسین شاہ کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس کی کیا شہادت ہے کہ وہ افغانستان چلے گئے ، اس بات کی شہادت لے کر آئیں ،آپ جب انہیں لے کرگئے تو کنڑمیں تونہیں چھوڑا ہوگا، ان تمام افراد کو عدالت میں پیش کریں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرہا ہے۔سماعت کے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے اٹارنی جنرل منیر اے ملک سے کیس کے حوالے سے مشاورت کی۔
Home
»
Latest News : Pakistan I World News
» وزیر دفاع نے لاپتہ افراد کی معلومات عدالت میں پیش کردیں
Saturday, December 7, 2013