PTI-ECP-NAWAZ - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Wednesday, July 9, 2014

1:49 PM

وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قراردینے کیلئے تحریک انصاف الیکشن کمیشن پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کو نہ اہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن سے ان کے کاغذات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی مراد سعید اور علی خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے لئے ان کے جمع کردہ کاغذات کی نقلول حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے اثاثوں میں ٹیکس کی غلط تفصیلات ظاہر کی ہیں، وزیراعظم جھوٹ بول کر باہر گئے، وہ صادق اور امین نہیں، نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے ان کے جمع کردہ کاغذات کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔

Source: http://www.express.pk/story/269606/


Disqus for Express News