وزیراعظم نے سزائے موت کے468 قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دی - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Wednesday, August 28, 2013

12:08 AM

اسلام آباد…وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سزائے موت پانے والے 468 قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ان میں دہشت گرد اور فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرم شامل نہیں ہیں۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزیر اعظم نے صدر سے مشاورت کے بعد تاحکم ثانی قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کے لئے پاکستان پر یورپی یونین کا بھی دباوٴ ہے،یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو ترجیحی اسٹیٹس دینے کے لئے سزائے موت ختم کرنے کی شرط رکھی ہے

Disqus for Express News