پشاور…عوام کوفوری اورمفت انصاف کی فراہمی کے لئے قائم ملک کی واحد موبائل عدالت نے پشاور میں باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔موبائل کورٹ نے حیات آباد جاکر31 مقدمات کی سماعت کی اور29 مقدمات کے فیصلے جاری کردئیے۔ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان کی ہدایت پرصوبے میں فوری اورمفت انصاف کی فراہمی کے لئے موبائل کورٹ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ چلتی پھیرتی عدالت پشاورکے علاقے حیات آباد پہنچی۔ موبائل کورٹ کے جج فضل ودود نے 7 سول اور25 فوجداری مقدمات کی سماعت کی اور29 مقدمات کے فیصلے صادرکئے دوکیسزمیں مصالحت کے لئے مزید وقت دے دیاگیا۔
ملکی تاریخ کی پہلی موبائل عدالت نے پشاور میں کام شروع کردیا