عمران خان کوہراکر سیاست سے فارغ کردینگے،فضل الرحمان - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Tuesday, August 20, 2013

11:56 PM


لکی مروت…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح امریکا افغانستان سے بھاگ رہا ہے اُسی طرح عمران خان کو بھی شکست دے کر سیاست سے فارغ کردیں گے۔لکی مروت حلقہ این اے 27 کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو مغربی تہذیب اور مغرب کے ایجنڈے کو شکست دی اسی طرح 22 اگست کے ضمنی انتخاب میں گولڈ اسمتھ کے ایجنڈے کو بھی دفن کردیا جائے گا۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انھیں شکست سے ڈرانے والے خود سیاست سے بھاگ جائیں گے۔جس طرح امریکا افغانستان سے بھاگ رہا ہے اسی طرح عمران خان کو بھی شکست دے کر سیاست سے فارغ کردیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، ہم ایسے لوگوں کو چلنے نہیں دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ جمعیت کا گند صاف کررہے ہیں۔ مگر جس کے ذہن میں گند بھرا ہو وہ خوشبو سے بھی بے ہوش ہوجاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان کم ٹانک کا ضمنی انتخاب ملتوی کروادیا گیا ہے مگر ہم انھیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے معاہدہ کیا ہے کہ جو نشستیں عام انتخابات میں جس جماعت نے جیتی تھیں ضمنی انتخاب میں تمام جماعتیں اسی جماعت کی حمایت کریں گی


Disqus for Express News