|
کراچی…قومی اور صوبائی اسمبلی کے 41 حلقوں میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔این اے237ٹھٹھہ میں (ن)لیگ کے ریاض شاہ شیرازی138ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کی شمس النسا 82ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی150 سے (ن) لیگ کے میاں مرغوب 26ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے مہر واجد عظیم 25ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 247راجن پور کے7پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق یہاں سے تحریک انصاف کے سردار علی دریشک 2257 ووٹ لے کر آگیجبکہ (ن) لیگ کے عبدالقادر خان 1702ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے ون پشاور سے تحریکِ انصاف کے گل بادشاہ 131 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور 97ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 177 مظفرگڑھ سے پیپلزپارٹی کے غلام نور ربانی کھر 2875ووٹ لے کر آگے جبکہ اسی حلقے سے آزاد امیدوار جاوید دستی 1018ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے48 اسلام آباد سے تحریکِ انصاف کے اسد عمر 1061ووٹ لے کر آگے جبکہ (ن)لیگ کے امید وار چوہدری محمد اشرف گجر 964ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس 12شکارپور سے پیپلزپارٹی کے عابدحسین بھیو 1740ووٹ لے کر آگے ان کے مد مقابل آزاد امیدوار امیرعلی جتوئی 31ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی292 رحیم یارخان سے پیپلزپارٹی کے مخدوم سید علی 3599ووٹ لے کر آگے جبکہ (ن) لیگ کے مولوی طارق چوہان2361ووٹ لی کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 235سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کی شازیہ مری 1849ووٹ لے کر آگیجبکہ فنکشنل لیگ کے خدابخش درس 1013ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے83 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے میاں عبدالمنان 3563ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریکِ انصاف کے فیض اللہ 2941ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس103 کراچی سے ایم کیو ایم کے عبدالروٴف صدیقی123ووٹ لے کر آگے جبکہ اسی حلقے سے ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے سلطان احمد 51ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 71میانوالی سے (ن)لیگ کے عبیداللہ شادی خیل 274ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے ملک وحید خان 134ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس 12شکارپور سے پیپلزپارٹی کے عابد حسین بھیو 1740ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار امیر علی جتوئی 31ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ |
|