New 0 0 |
پشاور … پشاور کے چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد16 ہوگئی، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہیں،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق 9 لاشیں اور 31 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال جبکہ 7لاشیں اور14زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال چارسدہ لائے گئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین کی بس میں چارسدہ روڈ پر گل بیلہ کے مقام پرزور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔بدقسمت بس میں 60 سے 70 افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد بس کے پچھلے حصے میں نصب کیا گیا تھا۔
|
|