دہشتگرد کارروائیوں کامرکزاب بھی پاکستان ہے: من موہن سنگھ - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Saturday, September 28, 2013

8:07 AM

0
واشنگٹن…بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ دہشتگرد کارروائیوں کامرکزاب بھی پاکستان ہے، ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے ملنے کامنتظرہوں مگرتوقعات ذرا کم رکھی جائیں۔ وائٹ ہاوٴس میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر اوباما نے بھارتی وزیراعظم کو اپنا دوست اور اتحادی کہہ کر مخاطب کیا۔امریکی صدر کا کہناتھا کہ بھارت دہشت گردی سے متاثر ہورہا ہے۔ پاکستان سے کشیدگی کم کرنا امریکااور بھارت کے مشترکامفادمیں ہے۔ امریکی صدر کا کہناتھاکہ بھارت نے سول جوہری توانائی میں واضح پیش رفت دکھائی ہے۔ امریکابھارت سے غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔پاکستان میں موجود دہشت گردعناصرکے باعث نوازشریف سے ملاقات سے وابستہ توقعات کم ہونی چاہئے۔ دہشت گردی کی کارروائیوں کا محورپاکستان میں ہونے سے بھارت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Disqus for Express News