پاکستان میں ہوا سے 90 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Monday, September 30, 2013

10:28 PM

windmills










پاکستان ہوا سے 90 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کراچی، حیدر آباد کی درمیانی پہاڑی چوٹیاں، شمالی پنجاب، مکران، چاغی کی پہاڑیاں، اسلام آباد کے قریب ونڈ کو ری ڈورز ہوا سے بجلی پیدا کرنے کیلئے انتہائی موزوں ہیں. امریکہ کی قابلِ تجدید توانائی کی قومی لیبارٹری کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہوا سے 90 ہزار سے ایک لاکھ اکتیس ہزار آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد کار ہے۔ تحقیق میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے اہم وسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں پاکستان کے جنوب مشرقی علاقے خصوصاََ حیدر آباد سے گھارو تک کا علاقہ اور کراچی اور حیدر آباد کے درمیان کی پہاڑی چوٹیاں شامل ہیں۔ اسی طرح شمالی پنجاب کی پہاڑی چوٹیاں اور مردان اور اسلام آباد کے قریب ونڈ کو ری ڈورز بھی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کیلئے انتہائی موزوں ہیں۔ نوکنڈی کے قریب پاکستان کے جنوب مشرقی علاقے، چاغی کی پہاڑیاں کوئٹہ کے قریب مکران کی پہاڑیاں اور ہوا کی گزرگاہیں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ لگانے کیلئے اہم مقامات ہیں۔ اس تحقیق سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کیلئے علاقوں کی نشاندہی اور اس منصوبے پر پیشرفت کا عمل تیز ہوگا اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں سہولت پیدا ہوگی۔

وقت اشاعت : 26 ستمبر 2013

Disqus for Express News