بھتہ کلچر نے وفاقی دارالحکومت میں بھی پنچے گاڑ لیے،آئی جی اسلام آبادبے بس - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Tuesday, September 17, 2013

4:51 PM



اسلام آباد…بھتہ کلچر نے وفاقی دارالحکومت میں بھی پنچے گاڑ لیے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر نجمہ حمید نے کہا کہ ان کے جاننے والوں کو بھتے کی دھمکی ملی ہے، جس پر آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا دھمکی افغانستان سے آرہی ہے، کچھ نہیں کرسکتے۔بھتے سے اسلام آباد بھی محفوظ نہیں۔بین الاقوامی گروہ کروڑوں روپے طلب کرنے لگا۔پولیس نے بے بسی ظاہر کردی۔اس بات کا انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے آج ہونے والے اجلاس میں ہوا ، جب سینیٹر نجمہ حمید نے بتایا کہ ان کے عزیزوں کو بھتے کیلیے افغانستان سے کالز موصول ہوئیں، نجمہ حمید کے مطابق ان کے عزیزوں کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں اور وہ تین کروڑ روپے دینے پر آمادہ بھی ہوگئے، اب دھمکیوں کے ڈر سے اسلام آباد سے دبئی منتقل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع آئی جی کی دی گئی تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔اسی اجلاس میں آئی جی اسلام آباد موجود تھے جن کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نمبر سے کالیں آرہی ہیں ، یہ ہمارے بس میں نہیں ، جنہیں دھمکیاں ملی، انہیں تحفظ دے سکتے ہیں ۔اس سے پہلے لاہور میں نجی ٹرین میں حادثے کے تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ادارے کو افغانستان سے بھتے کی کالز موصول ہوئیں ۔شہر کراچی پہلے ہی اس بھتے کی لعنت سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، گزشتہ روز راولپنڈی میں کچھ افراد کو گھتے کے الزام میں پکڑا گیا اور اب بھتہ خوروں کے پنجے اسلام آباد تک پہنچ گئے جو ملکی اداروں کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔

Disqus for Express News