152 146 4 |
اسلام آباد…بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ،200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہونگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جس شرح سے کیا گیا اس کے مطابق ماہانہ 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے نرخوں میں تقریباً 6 روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے 201 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 5 روپے 89 پیسے ، 8 روپے 11 پیسے سے بڑھ کر 14 روپے فی یونٹ ہوسکتے ہیں۔اسی طرح 301 سے 700 روپے فی یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نرخ 12 روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے فی یونٹ ہوں گے ۔700 یونٹس ماہانہ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی 2 روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی ۔ ایسے صارفین کے لیے نرخ 15 روپے 7 پیسے سے بڑھ کر 18 روپے فی یونٹ ہوں گے ۔جن گھریلو صارفین کے پاس ٹائم آف یوز قسم کے میٹرز ہیں ان کیلئے پیک آوورز میں بجلی 4 روپے تک مہنگی ہوسکتی ہے۔ |
|