نواز شریف نے منموہن کو دیہاتی مائی کہہ کر بھارت کی توہین کی ہے، مودی - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Monday, September 30, 2013

9:45 PM
September 29, 2013 - Updated 1430 PKT
 25  21  4  0
نئی دہلی …بھارت میں وزارت عظمیٰ کیلئے بی جے پی کے نامزد امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ نواز منموہن ملاقات پر بھارتی عوام تشویش کا شکار ہیں،نواز شریف نے منموہن کو دیہاتی مائی کہہ کر بھارت کی توہین کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منموہن کی عزت ان کی اپنی جماعت نہیں کرتی تو نوازشریف کیوں کریں گے؟۔ بھارتی دارالحکومت دلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ منموہن امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں صرف غربت کا رونا روتے رہے، عوام بتائیں کہ ملک آئین کے مطابق چل رہاہے یا راہول گاندھی کے فرمان پر۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ نوازشریف سے ملاقات میں ایل او سی پر ہلاک بھارتی فوجیوں کو بھی یاد رکھیں، منموہن بتائیں کہ وہ نوازشریف سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ کیسے اٹھائیں گے؟۔

English version of the story
 


Disqus for Express News