بھارتی وزیر داخلہ کا مسلمان نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کا اعتراف - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Monday, September 30, 2013

9:55 PM
September 30, 2013 - Updated 1615 PKT
 10  9  1  0
نئی دہلی… بھارت میں مسلمان نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کا اعتراف خود بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے کرلیا،کہتے ہیں کہ زیادہ تر مسلمانوں کو جعلی کیسز میں گرفتار کیا گیا۔بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے تمام ریاستوں کے وزراعلیٰ کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ایسی کئی اطلاعات ملی ہیں کہ سیکیورٹی فورسز مسلما ن نوجوانوں کو حراساں کررہی ہے اورزیادہ ترمسلمان نوجوانوں پر جعلی کیسز بنائے گئے جس سے مسلمانوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔ بھارتی وزیرداخلہ شندے نے تمام وزرا اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں کسی بے گناہ مسلمان کو گرفتار نہ کیا جائے۔
PREVIOUS
لالو پرساد یادیو پر فرد جرم عائد،سیاست پر بھی دروازے بند


Disqus for Express News