لندن…تین سال پہلے لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی وجہ کاپتا لگالیا گیا ہے ،قتل کی تحقیقات کرنے والے ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ انہیں نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوشش پر قتل کیا گیااسکاٹ لینڈ یارڈ عمران فاروق قتل کیس میں اہم نکتے تک پہنچ گئی اور وہ نکتہ یہ ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو نئی سیاسی جماعت بنانے کی خواہش کے باعث قتل کیا گیا۔ایم کیو ایم کے سینیر رہنما کے قتل کی وجہ کا تعین کرنے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ اپنی تحقیقات صرف اسی ایک سمت میں آگے بڑھار رہی ہے اور دیگر پہلووٴں کو ترک کردیا گیا ہے۔عمران فاروق کی تیسری برسی پر جاری بیان میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ عمران فاروق نے قتل سے دو ماہ قبل اپنی نئی سیاسی جماعت کے لیے فیس بک پرپیج بھی بنایا تھا،جس پر ان کے بہت سارے لوگوں سے رابطے بھی ہوئے ، رابطہ کرنے والوں میں برطانیہ اور پاکستان میں مقیم لوگ بھی شامل تھے، برطانیہ میں نئی جماعت کیلیے نشستیں بھی ہوئیں تھیں ، اور نئی جماعت کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں ، اسکاٹ لینڈیارڈ نے اپیل میں قاتلوں کی گرفتاری میں مدد پر 20 ہزار پاوٴنڈ انعام کی پیش کش بھی دہرائی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں کراچی سے دو ملزمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کی انٹیلی جنس پر ہی گرفتار کیے گئے تاہم اب تک اس سلسلے میں انہیں ملزمان تک رسائی نہیں دی گئی ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے اس سلسلے میں جلد حکومت پاکستان سے باقاعدہ رابطے کا بھی امکان ہے ، جبکہ قتل کیس کے حوالے سے مزید اہم معلومات بھی جلد منظر عام پر لائی جاسکتی ہیں |
|