|
نصیرآباد…نصیرآبادمیں شوری ریلوے اسٹیشن پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں،دھماکے میں پانچ افرادجاں بحق اور15زخمی ہوگئے۔نصیرآبادمیں شوری ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد میں اس وقت دھماکا ہوا جب روال پنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس وہاں پہنچی۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ بوگیاں پٹری سے اترگئیں اورہرطرف چیخ وپکار مچ گئی۔امدادی ادارے،پولیس اورسیکورٹی اہلکارشوری ریلوے اسٹیشن پہنچے اورامدادی کام شروع کردیاگیا۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امدادفراہم کی گئی جبکہ ٹریک کو نقصان پہنچنے پرٹرینوں کی آمدروفت معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کے مسافروں کو اُن کی منزل پر پہنچایاجارہاہے۔ |
|