شیخ رشید کی نفرت سے نہیں ، محبت سے ڈرلگتاہے: ویناملک - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Monday, October 21, 2013

4:53 PM
شیخ رشید کی نفرت سے نہیں ، محبت سے ڈرلگتاہے: ویناملک
ممبئی ،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ ویناملک نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی نفرت سے نہیں ، محبت سے ڈر لگتاہے ، شیخ صاحب ،خاندانی عورتوں سے نفرت کرتے ہیں لیکن بازارحسن کے دلدادہ ہیں ۔ میڈیا سے گفتگومیں ویناملک نے کہاکہ اُنہیں نہیں لگتاکہ وہ جھوٹ بولنے والی لڑکی ہیں ، شیخ رشید نے ”کافی“ کی آفرتب کی جب میں ایک نجی پروگرام میں کام کرتی تھی ، شیخ رشید کی نفرت سے نہیں ، محبت سے ڈرلگتاہے ۔ایک سوال کے جواب میں ویناملک نے کہاکہ ایساکچھ نہیں کروں گی جس سے پاکستان کی ساکھ متاثرہو۔یادرہے کہ شیخ رشید نے کہاتھاکہ ویناملک وطن دشمن اور ملک کی توہین ہے ، وہ نفرت کرتے ہیں ، پیدائشی لیڈر ہیں اور اُنہیں لمبی زندگی نہیں چاہیے کہ ایڑیاں رگڑرگڑکر مریں ۔
**************************************************************
Please Comment below about this Post

Disqus for Express News