بیجنگ…این جی ٹی…ماہرین صحت انسانوں کی سگریٹ نوشی کے حوالے سے فکر مند تو تھے ہی لیکن اب انہیں اس سلسلے میں جانوروں کے حوالے سے بھی سوچنا اور اس کا حل تلا ش کرنا ہوگا کیونکہ دنیا بھر کے چڑیا گھروں میں کئی بن مانس بھی سگریٹ نوشی کی لت کا شکار ہوگئے ہیں۔چین کے ایک مقامی چڑیا گھر میں بھی ایک بن مانس سگریٹ نوشی کی لت کا شکار ہوگیا ہے۔Jia Ku نامی اس بن ما نس نے سگر یٹ پینا اس وقت شروع کیا جب چڑیا گھر انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث یہاں آنے والے سیاح اور شائقین پنجروں میں سگریٹ کے بچے ہو ئے ٹوٹے پھینکنا شروع کیے جنہیں ا س بن ما نس نے اُٹھا کر پینا شر و ع کر دیا۔ حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سیاح پنجرے کی جھریوں میں سے اس بن مانس کو سگریٹ کے ٹکڑے دے رہے ہیں اور اب یہ سگریٹ نو شی کی لت کا شکار ہو چکا ہے ۔
|
|