بال ٹمپرنگ ایشو پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Monday, October 28, 2013

9:43 PM


لاہور…دُبئی ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ ایشو پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔نجم سیٹھی نے خط میں کہا ہے کہ فاف ڈوپلیسی پر رحم کیوں کیا گیا،ایک قانون پر الگ الگ سزائیں کیوں دی جاتی ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ جاگ گیا،اور مان گیا،کہ آئی سی سی نے بال ٹمپرنگ کرنے والے فیف ڈوپلسی کو کم سزا دی،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو خط جاری خط میں صاف صاف کہہ دیا کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرنے والے بولرز پر کس بات کا رحم کیا گیا ہے،پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس بال ٹمپرنگ کے قانون کی خلاف ورزی پر الگ الگ سزائیں کیوں دی جاتی ہے، جب پاکستانی بولربال ٹمپرنگ کریں تو ان پر پابندی لگادی جاتی ہے، کسی اور کو معاف کیسے کیا جاسکتا ہے ۔

Disqus for Express News