راول پنڈی :صورتحال کشیدہ ،8افراد گرفتار،انٹر کے پرچے ملتوی - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Saturday, November 16, 2013

2:53 PM




راول پنڈی…راول پنڈی میں آج بھی صورتحال کشیدہ ہے ، شہر میں چوبیس گھنٹے کے لیے کرفیو لگایا جاچکا ہے جبکہ موبائل سروس بھی بند ہے ،انٹر کے پرچے بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز سڑکوں پر موجود ہیں راول پنڈی میں عاشورہ کے جلوس کے موقع پر گذشتہ روز دو گروہوں میں فوارہ چوک پر تصادم ہوگیا ، جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی ، کئی دکانوں کو آگ لگادی ، تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہوگئے ،مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی تو انتظامیہ نے رینجرز کے ساتھ فوج کی مدد بھی طلب کرلی ۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد راول پنڈی کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ، تاہم رینجرزا ور پولیس کا شہر میں گشت ہونے کے باعث مزید نقصان نہیں ہوا ، انتظامیہ نے صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے رات بارہ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے کرفیو لگادیا گیا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ، کرفیو کی سختی کا عالم یہ تھاکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی وہ فجر کی نماز بھی گھروں میں ہی ادا کریں ، عاشورہ کے لیے بند کی گئی موبائل فون سروس اب بھی بند ہے ، کل جس بلڈنگ میں آگ لگی تھی وہاں دوبارہ آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں ، جبکہ کرفیو کی وجہ سے واقعے میں زخمی افراد کے لواحقین کو ان تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے ،د وسری طرف پولیس حکام کا بھی اجلاس جاری ہے جس میں صورتحال اور واقعے کے اسباب پر غور کیا جارہا ہے۔

Disqus for Express News