نیٹو سپلائی روکنے کا قانونی حق رکھتے ہیں، عمران خان - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Thursday, November 21, 2013

4:03 PM

اسلام آباد…عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہماری زمین پر حملہ ہوا ہے، اب نیٹو سپلائی روکنے کا قانونی حق رکھتے ہیں، سارے خیبر پختونخوا کے لوگ رنگ روڈ پر آجائیں، وہاں ہفتے کو نیٹو سپلائی ہمیشہ بند کرنے کا فیصلہ کرینگے ۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماوٴں کیساتھ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف بھی دوغلی پالیسی چل رہے ہیں ، امریکی حکام کیساتھ کچھ اور بات کرتے ہیں اور عوام کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے اچھی فضا قائم رکھنے کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر خاموشی اختیار کی ، لیکن ملک میں مہنگائی اور بے امنی کی صورتحال جہاں تک پہنچ چکی اب خاموش نہیں رہا جائے گا۔



Disqus for Express News