اسلام آباد… وزیراعظم نواز شریف نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کنٹرول خیبر پختوانخوا کی حکومت کو دینے کی منظوری دے دی ہے ، آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے پیسکو کا کنٹرول خیبر پختوانخوا کی حکومت کو دینے کی درخواست کی تھی جس پر وزیراعظم نواز شریف نے پیسکو کا کنٹرول صوبائی حکومت کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختوانخوا پرویز خٹک کو آئندہ چند روز میں باقاعدہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چند روز قبل پیسکو کا کنٹرول صوبے کو دینے کا مطالبہ کیا تھا ، انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پیسکو کا کنٹرول صوبائی حکومت کے پاس آنے سے بجلی چوری کا خاتمہ ہوجائے گا۔
وزیراعظم نے پیسکوکا کنٹرول خیبر پختوانخوا حکومت کو دینے کی منظوری دیدی