نیویارک… امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں غداری کیس کا سامنا کرنے والے سابق صدر جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف ، رواں ماہ کے آخر تک علاج کے لیے بیرون ملک جاسکتے ہیں اور اس سلسلے میں برطانوی ڈاکٹر سے وقت بھی لیا جارہا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ بات پرویز مشرف سمیت سب کے لیے بہتر ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں۔اخبار کے مطابق پرویز مشرف کے علاج کے لیے برطانوی ڈاکٹرز سے جنوری کے آخر کا وقت لیا جارہا ہے تاکہ اگر وہ برطانیہ جائیں تو جلداز جلد ان کا علاج ممکن ہوسکے۔ساتھ ہی امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان سے کہاں جائیں گے ، فی الحال یہ بات واضح نہیں ۔امریکی اخبار کے مطابق پاکستان بھر میں جاری پرویز مشرف کے خلاف مقدمے سے متعلق بحث پر تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ حکومت اور آرمی کے درمیان پیدا ہونے والے اس ایشو کا یہی واحد حل نظر آرہاہے کہ پرویز مشرف علاج کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔اخبار کے مطابق تجزیہ کاروں کے خیال میں پرویز مشرف کی پاکستان میں موجودگی نئی نویلی نواز حکومت کے لیے درد سر بن چکی ہے۔ |
Home
»
Latest News : Pakistan I World News
» پرویز مشرف جنوری کے آخر میں بیرون ملک جاسکتے ہیں، امریکی اخبار
Wednesday, January 8, 2014