SP CID Chaudhry Aslam Killed in a Bomb Blast in Karachi - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Thursday, January 9, 2014

9:52 PM


کراچی …کراچی میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک عرصے تک بہادری سے لڑنے والے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید ہوگئے ۔ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کے مطابق عیسیٰ نگری کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے پر خود کش حملہ آوروں نے دھماکے خیز مواد سے بھری گاڑی ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی گاڑی سے ٹکرادی۔ واقعے کے نتیجے میں ایسی پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت 3سی آئی ڈی اہلکار شہید اور 11اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 3پولیس موبائلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ کالعدم تحریک طالبان نے واقعے کی ذمے داری قبول کرلی۔عینی شاہدین کے مطابق خودکش دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکواڈ میں موجود 3پولیس موبائلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔جائے وقوع کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ نجی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق خودکش حملے میں شہید ہونے والے2 اہلکاروں کی لاشیں اور5زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ چوہدری اسلم کی لاش جناح اسپتال لے جائی گئی ہے، کئی زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔انچارج سی آئی ڈی سیل راجاعمرخطاب نے چوہدری اسلم پرخودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چوہدری اسلم کی گاڑی سے ٹکرائی۔علاوہ ازیں تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے چوہدری اسلم پر خودکش حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہیجس کی مذکورہ کالعدم تنظیم کے ترجمان نے تصدیق کی ۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری اسلم بہادر افسر تھے، ایسے بہادر افسر کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Disqus for Express News