شکیل آفریدی کی سزا کالعدم ، فاٹا کے 21حوالات کی سیکورٹی میں اضافہ - Latest Express News | Daily Jobs | Videos | Live Express
Saturday, August 31, 2013

3:55 PM
پشاور… کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزا کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد فاٹا کے 21حوالات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا میں موجود تمام21حوالات کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کالعدم شدت پسند تنظیموں سے روابط کے الزام میں گرفتارڈاکٹر آفریدی کی سزا کی معطلی کے بعد کیا گیا۔ فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں میں 15جبکہ ایف آرزمیں 6حوالات ہیں۔ جن میں دو ہزار سے زائد ملزمان قید ہیں۔ قیدیوں میں مشتبہ شدت پسندوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔

Disqus for Express News