|
اسلام
آباد … مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات میں مدد کی
پیشکش کردی، مولانا صاحب کہتے ہیں یہ فیصلہ کسی فورم پر ہونا چاہئے کہ
طالبان کے کس گروپ سے مذاکرات کرنے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف ملاقات کے دوران طالبان سے
مذاکرات میں مدد کیلئے حکومت کو پیش کش کردی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے
کہ طالبان کے حوالے سے ہر ممکن مددکو تیار ہیں، طالبان کے کس گروپ سے
مذاکرات ہوں یہ فیصلہ کسی فورم پر ہونا چاہئے اور طالبان کو پرامن رکھنے
کیلئے ایسے فورم پر حکمت عملی وضع ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان میں
حکومت کے حوالے سے عدم اعتماد پایا جاتا ہے، اعتماد کی فضا کیلئے ایسے فورم
کی ضرورت ہے جس سے سنجیدہ موٴقف سامنے آسکے، مذاکرات پر دفاعی اداروں اور
سیاسی حکومت کا موٴقف یکساں ہونا چاہئے۔ |
|