اسلام آباد…سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اور صوبائی وزیر مواصلات یوسف ایوب کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کردی ۔یوسف ایوب کو الیکشن ٹربیونل نے جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا ، جس پرانہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر تے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔یوسف ایوب پی کے 50 ہری پور2 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
|